ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:محکمہ ڈاک خانے میں مسلسل 42سال خدمات انجام دینے کے بعد نارائن دیواڑیگا وظیفہ یاب

بھٹکل:محکمہ ڈاک خانے میں مسلسل 42سال خدمات انجام دینے کے بعد نارائن دیواڑیگا وظیفہ یاب

Sat, 10 Jun 2017 22:17:39    S.O. News Service

بھٹکل:10/جون (ایس اؤنیوز)محکمہ پوسٹ میں قریب 42سال خدمات انجام دینے کے بعد بھٹکل منڈلی کے مکین نارائن جی دیواڑیگا گذشتہ 31مئی کوہوناور پوسٹ نگراں کار آفیسر کے عہدے سے وظیفہ یاب ہوئے۔

1975میں منڈلی پوسٹ آفیس میں ملازمت شروع کرنے والے نارائن دیواڑیگا اپنے ڈیوٹی کو انجام دیتے ہوئے محکمہ کےمختلف امتحانات میں شریک ہوکر کامیابی حاصل کرکے ترقی پاتے رہے ۔ 1993میں وہ ہوناور پوسٹ آفس کے مین برانچ میں پوسٹ مین کے طورپر تقررکئے گئے۔ اسی طرح 2008میں انہیں ترقی دے کر ہوناور سب زونل کے نگراں کار مقررکیا گیا ۔ بھٹکل پوسٹ آفس کی طرف سے نارائن کے اعزازمیں اتوار کو ایک وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اُدئیے شرالیکر نے پروگرام کی صدارت کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے انجمن ڈگری کالج کے موظف پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف اور ہوناور پوسٹ آفس کے کرشنانائک شریک تھے۔ خیال رہے کہ ان کے بڑے بیٹے کرن دیواڑیگا انجمن پی یوکالج بھٹکل میں اسٹیاسٹک لکچرر کے طورپر پچھلے دو سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


Share: